ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بنگلا دیش کے دورہ پر روانہ ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ

بنگلا دیش کے دورہ پر روانہ ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ

Sat, 14 Jul 2018 00:54:58    S.O. News Service

نئی دہلی :13/ جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج بنگلہ دیش کے سہ روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ اپنے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران را ج ناتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور روہنگیا پناہ گزینوں سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کریں گے۔وزیر داخلہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بھی ملیں گے اور مختلف باہمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے راجناتھ نے ٹویٹ کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات تاریخ، ثقافت، زبان اور جمہوریت کے مشترکہ اقدار سے جڑے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔راج ناتھ نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے زمینی اور سمندری حدود کو امن و سکون کے شعبہ میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ دوستی اور اعتماد کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا انتظار ہے ۔ حکام نے کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسدخان کے ساتھ اپنی ملاقات میں را ج ناتھ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نبردآزمانظام کو مضبوط کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے نوجوانوں کومبینہ طور پر سخت گیر بنانے پر لگام لگانے کے مسائل پر بات چیت کریں ۔راجناتھ کے ساتھ وزارت داخلہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلی افسران بھی ہوں گے۔وفد غیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت اور مویشیوں، ہتھیاروں، منشیات کی اسمگلنگ پر لگام لگانے کے موجودہ نظام کو مضبوط بنانے پر گفتگو کرے گا۔ 


Share: